Monday, September 21, 2009

میری امت شرک نہ کرے گی

حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالی عنہ بیان فرماتے ہیں

ایک دن نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اپنے کاشانہ اقدس سے نکلے ( میدان احد پہنچے ) اور شہدا احد کی قبروں پر نماز جنازہ ادا فرمائی پھر واپس تشریف لا کر منبر پر جلوہ افروز ہوئے ارشاد فرمایا : میں تمہارے لئے " فرط " ہوں اور میں تم پر شہید ہوں
اور بیشک اللہ کی قسم ! میں اب اپنے حوض کو دیکھ رہا ہوں اور بیشک مجھے زمین کے خزانوں کی چابیاں یا زمین کی چابیاں عطا کر دی گئیں ـ اور اللہ کی قسم ! مجھے تمہارے بارے میں یہ خوف نہیں کہ تم میرے بعد شرک کروگے لیکن مجھے یہ ڈر ہے کہ تم طلب دنیا میں ایک دوسرے سے بڑھنے کی کوشش کروگے ـ


صحیح البخاری رقم الحدیث ( 1344 ) ج 1 ص 399

صحیح ابن حبان رقم الحدیث ( 3198 ) ج 7 ص 472

قال شعیب الارنووط : اسنادہ صحیح علی شرط مسلم

No comments:

Post a Comment